جےایس ایم یونیورسٹی کی 2 بین الاقوامی نیٹ ورک میں شمولیت

663

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے 2 بین الاقوامی نیٹ ورک ” دی یونائیٹڈ نیشنز اکیڈمک امپیکٹ” اور ”دی گلوبل یونیورسٹی نیٹ ورک فور انوویشن” میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے واضح کیا ہے کہ یو این اکیڈمی امپیکٹ کی شمولیت سے یونیورسٹی 145 ممالک کے ان 1400 تعلیمی اداروں میں شامل ہو گئی ہے ، جو یونائیٹڈ نیشنزکی ترجیحات یعنی امن ، ہیومن رائٹس اور پائیدار ترقی میں کام کرنے کے لیے یونائیٹڈ نیشنز کا ہاتھ بٹاتے ہیں ۔

جبکہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹرکیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی کا کہنا ہے کہ گلوبل یونیورسٹی نیٹورک فور انوویشن جی یو این آئی، یونیسکو کا بنایا ہوا نیٹ ورک ہے ، جو دنیا بھر میں اعلی تعلیم کے لیے جدید طرز میں کام کر رہا ہے ، اس ممبرشپ کے ذریعے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی GUNi کے بین الاقوامی پروجیکٹس اور ریسرچ میں حصہ لے سکے گی۔