گورنرسندھ کی سی ای او کے الیکٹرک سے ملاقات

447

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ایوریج بلوں کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کی مشکلات ، بلوں کی ادائیگی میں سہولت ،بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ایوریج بلنگ پر گورنرسندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوریج بلنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سخت نا انصافی کے مترادف ہے ،وفاقی حکومت کسی صورت میں یہ نا انصافی نہیں ہونے دے گی۔

سی ای او کے الیکٹرک نے عمران اسماعیل کو یقین دہانی کرائی کہ کے الیکٹرک ایوریج بلنگ نہیں کرے گی،اپریل کے مہینہ میں میٹر ریڈنگ کی جائے گی جس کی بنیاد پر صارفین اپنا بل ادا کریں گے ،اس دوران جن صارفین کو ایوریج بل ملے ہیں ان کی مرضی ہے کہ وہ بل ادا کریں یا نہ کریں،جو ایوریج بل ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف کے الیکٹرک کوئی کارروائی یا جرمانہ نہیں کرے گی ۔