کورونا وائرس: عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

806

دبئی: کورونا وائرس کے باعث معاشی تباہ کاریوں کے سر اٹھانے لگا، متحدہ عرب امارات میں  10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے۔

متحدہ عرب امارات میں 35 ہزار پاکستانیوں نے واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ ان کی پاکستان قونصل خانے  میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا وبا کے باعث نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں،  واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔

قونصل جنرل کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں،  پاکستانیوں  کیلئے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بڑا چیلنج ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا  وائرس کے کیسز کی تعداد 2359 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔