لاڑکانہ، گاؤں جاگن مارفانی میں سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ سے نوجوان قتل

124

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شکارپور کے قریب گاؤں جاگن مارفانی میں سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ثنا اللہ مارفانی کو شدید زخمی کردیا جنہیں ورثا نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان چل بسا۔ ورثا کے مطابق بااثر ملزمان نے نوجوان ثنا اللہ کو سیاہ کاری کا الزام دے کر گولیوں سے چھلنی کرنے کے بعد فرار ہوگئے، جسے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا، جہاں نوجوان دم توڑگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔