حکومتی نمائندے عوام کی داد رسی کے بجائے ذخیرہ اندوزی میں لگے ہیں ،زبیرگوندل

262

لاہور (نمائندہ جسارت) جے آئی یوتھ کے نوجوان روزانہ کی بنیاد پر لاک ڈاؤن سے متاثر مستحق افراد کے گھروں میں روزانہ کی بنیاد پر پکا ہوا کھانا، کچی سبزیاں اور اینٹی کورونا وائرس سامان فیس ماسک، صابن اور سینیٹائرز پہنچارہے ہیں۔ گلشن راوی میں دہاڑی دار اور سفید پوش 300 خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارجے آئی یوتھ کے مرکزی صدرزبیر گوندل نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام گلشن راوی میں لاک ڈاؤن سے متاثر دہاڑی دار اور سفید پوش گھرانوں میں کھانے کی ترسیل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک ، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف سمیت دیگر جے آئی یوتھ لاہور کے زونل امرا سمیت بڑی تعداد میں جے آئی یوتھ نوجوانوں نے شرکت کی۔ان کا کہنا تھاکہ جے آئی یوتھ کے نوجوان لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خلاف جماعت اسلامی کی آگاہی اور رجوع الی اللہ مہم کو گلی محلوں کی سطح پر چلا رہے ہیں اور عوام تک اینٹی کورونا سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک و قوم کورونا وبا کی وجہ سے بہت سے مسائل اور بحرانوں کا شکار ہوچکے ہیں تو دوسری حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ عوام کی داد رسی کیلیے عملی طورپر میدان میں نکلنے کی بجائے اپنا مال پانی جمع کرنے کے چکر میں ذخیرہ اندوزی کر کے عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی اسکینڈل میں بے نقاب ہونے والے حکومتی کابینہ کے افراد کی وزارتیں تبدیل کرنا آئین اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی مافیا کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل نے قوم کو یقین دلایا کہ جے آئی یوتھ خدمت کے اس کام میں جماعت اسلامی کے ہراول دستے کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ جماعت اسلامی کے پی پی 151 کے صوبائی امیدوار اور جے آئی یوتھ کے سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلشن راوی کے غریب اور مستحق 300 خاندانوں کو روانہ کی بنیاد پر راشن اور کھانے پینے کی اشیا ء فراہم کررہے ہیں۔