رسہ کشی کشی کے تمام انٹرنیشنل ایونٹس ملتوی کیے جائیں،عبدالحلیم

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عبد الحلیم بن کادر نے گذشتہ روز بذریعہ خط تمام رکن ممالک کو ہدایت جاری کی ہیں کہ کرونا وائرس کے باعث کوئی بھی رکن ممالک ابھی کسی بھی قسم کی سیپاک ٹاکرا سرگرمیاں منعقد نا کریں۔ پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمدخان نے کہا کہ اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والے نیشنل سیپاک ٹاکرا ریفری اینڈ کوچنگ کورس اب جون میں منعقد ہوگااس کورس کو انٹر نیشنل سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عبد الحلیم بن کادر سپروائز کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی جوکہ احمد علی راجپوت چیئرمین ،ڈاکٹر عارف حفیظ ،شبیر احمد ،عارف وحید ،سردار محمد خان اور عامر لطیف پر مشتمل ہے وہ اکتوبر،نومبر میں بینکاک میں ہونے والی ورلڈ سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کیلئے حالات بہتر ہوتے ہی کھلاڑیوں کی سلیکشن شروع کردیںگے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو نیشنل سیپاک ٹاکرا اکیڈمی کا صدر اور سیکریٹری کہہ رہے ہیں ان کا پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان سیپاک ٹاکرا ٹیم کے منیجر اور رکن سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان سیپاک ٹاکرا ٹیم کنگز کپ ورلڈ سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے اور 2018 انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی شرکت کی تھی جوکہ ہمارے لئے اعزاز ہے۔ڈاکٹر عارف نے مزید کہا کہ ہم عید کے فورا بعد انشا اللہ نیشنل سیپاک ٹاکرا اکیڈمی جس کا الحاق پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن سے ہے جس کے سیکریٹری شبیر احمد ہیں ہم ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کیمپ لگائیں گے اور کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے