بھارت کشمیری رہنمائوں کو رہا کرے، اقوام متحدہ کا مطالبہ

277

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے بھارت سے کشمیری رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اینٹونیو نے کشمیر میں بھارت کے جارحانہ عملی اقدامات کی سختی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت قید میں کشمیری رہنمائوں کو جلد سے جلد رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر اور وادی مقبوضہ میں کوروناوائرس وبا اور اس دوران بھارتی قید میں کشمیری رہنمائوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

خیال رہے بھارت نے حالیہ دنوں میں کشمیر کے آبادی تناسب کو غیر قانونی طریقے پر بدلنے کا نیا ڈومیسائل سسٹم متعارف کروایا ہے جسے حریت قیادت نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔ قیادت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری اپنی زمینیں کسی بھی قیمت پر بھارتیوں کو فروخت نہیں کریں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے بھی بھارت کا غیر قانونی ڈومیسائل کے ذریعے کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کی سختی سے مذمت کی ہے۔