اسپین،11 بچوں سمیت پوار خاندان کورونا وائرس کا شکار

435

اسپین: کورونا وائرس سے ایک ہی خاندان کے 11 بچوں سمیت پورا خاندان کورونا کا شکار ہوگیا۔

برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسپین کے ایک ایسے خاندان کا پتا چلا ہے جس کے 11 بچے ہیں اور وہ بچوں سمیت پورا خاندان کورونا کا شکار ہو چکا ہے۔کورونا کا شکار ہونے کے بعد متاثرہ خاندان کو شمالی مغربی اسپین میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

Father says his entire Spanish family including ELEVEN children ...

برطانوی خبار کی رپورٹ کے مطابق آیرین گریواس جو اس گھر کی ماں ہے وہ کورونا کا شکار ہونے والی پہلی رکن تھیں جن میں ‘کوویڈ ۔19’ کے ٹیسٹ کا مثبت آیا تھا۔ والد جوس ماریا سیپرین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بچے ایک ایک کرکے متاثر ہوتے گئے۔ ان میں سے کچھ کی صحت بہتر ہوگئی اور کچھ کی بدستور تشویشناک ہے۔

متاثرہ بچوں کی شناخت 15 سالہ کارمین ،14 سالہ فرنینڈو،14 سالہ لوئس 12 سالہ جوان پابلو ،11 سالہ جڑواں بچے میگئل اور مینوئل 10 سالہ الارو 8 سالہ ائرین 5 سالہ ایلیسیا 4 سالہ ہیلینا 3 سالہ جوز ماریا اور ایک سالہ بچی شامل ہیں۔

متاثرہ خاندان کےسربراہ نے مزید کہا کہ بچے بعض اوقات بیماری کی علامات ظاہر کرتے ہیں، وہ سر درد اور قے کا شکار ہو جاتے ہیں اور پھر بہتر محسوس کرتے ہیں اور اگلے دن شاید وہ اسے یاد بھی نہیں کرتے ہیں۔اس خاندان کو دوسرے لوگوں سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے کئی دوسرے افراد اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں بتایا کہ ہمیں وائرس کی وجہ سے مکمل طور پر گھر میں بند رہنا ہوگا اور کم سے کم دو ہفتے میں گھر سے باہر نہیں جا سکتے۔