سندھ میں یکم جون سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان

429

کراچی: کوروناوائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے یکم جون 2020 سے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا ہے کہ یکم جون سے تعلیمی سال شروع ہوگا جبکہ 15 جون سے نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات شروع ہوں گے، 15 اگست کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا ہے کہ 6 جولائی 2020 سے گیارویں اور بارویں جماعتوں کے امتحانات بھی شروع ہوں گے، گیارویں جماعت کے داخلے 15 جولائی سے ہوں گے۔