کورونا وائرس :وزیر صحت سندھ کی چینی وفد سے ملاقات

560

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کے سلسلے میں چینی وفدنے ملاقات کی۔

چینی وفد نے محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کرونا کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس پر ضابطہ کے لیے سندھ میں ٹیسٹ صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، کرونا پر مؤثر کنٹرول کے لیے ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن کی کا دورانیہ بڑھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین میں کچھ علائقوں میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ آٹھ ہفتے تک رکھنے کی وجہ سے خاطر خواہ نتائج ملےہیں۔

چینی وفد سندھ میں کرونا متاثرین کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ فراہم کرنےکا عزم کیا۔