سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی

357

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوروناوائرس کے مزید 147 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور مملکت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2752 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وبا سے سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 551 ہے۔

چین سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں کوروناوائرس کے 1,347,235تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 286,234افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد 75 ہزار 896 ہوگئی ہے، سب سےزیادہ اموات  اٹلی میں 16 ہزار 523 جب کہ اسپین میں 13 ہزار 798 ہوئیں۔