سندھ حکومت نے پرائیوٹ اسکولز کوفیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کردیا

472

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے پرائیوٹ اسکولز کو ماہ اپریل اور مئی کی اسکولز فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی جانب سے تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی گئی ہے کورونا وائرس کے باعث اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم از کم 20 فیصد رعایت دیں۔

ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے تمام نجی اسکول کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو بروقت تنخواہیں دینے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فیسوں میں رعایت اور تنخواہ بروقت ادا نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فیسوں میں رعایت نہ ملنے پر شہری ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو شکایت کریں جبکہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ تنخواہ نہ ملنے پر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو شکایت کرے۔

محکمہ ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے اس حوالے ے کمپلین سیل قائم کردیا ہے جہاں شہری اور پرائیوٹ اسکولز کا عملہ اپنی شکایات درج کرواستا ہے، کمپلین سیل میں ریاض احمد، موہب علی اور وقار شامل ہیں۔