پی آئی اے نے پائلٹس کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے،پی آئی اے

508

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پائلٹس کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی لانے کیلیے کوشاں ہے، پی آئی اے نے کورونا سے حفاظت سے متعلق بین الااقوامی معیار کے اقدامات کیے ہیں۔

عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ عالمگیر وبا سے متعلق پی آئی اے نے پائلٹس کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں، پالپا کے مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آگئے ہیں۔

دوسری جانب جوائنٹ سیکریٹری پالپا کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پائلٹس کام کریں، پائلٹس کی حفاظت کیلیے اقدامات کیے جائیں، پالپا نے اقدام پائلٹس کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا۔