کوروناوائرس: وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

407

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےترک صدر رجب طیب اردوان سےٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی وبا کوروناوائرس کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر اردوان سے ترکی میں کوروناوائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی سے مکمل تعاون اور اظہار یک جہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے فلائٹ آپریشن  کی بندش کے باعث ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

دونوں رہنما کے درمیان کوروناوائرس کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر اتفاق ہوا۔