سیکیورٹی فورسز کی ضلع شمالی وزیر ستان اور مہمند میں کارروائیاں، 7دہشت گرد ہلاک

788

ضلع شمالی وزیر ستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سات دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں کارروائی میں چار دہشت گرد اور مہمند میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونو ں کارروائیاں انٹیلی جنس کی معلومات پر کی گئیں، کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھارتی تیار کردہ ادویات بھی برآمد ہوئی ہے۔