نیب عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کرے گا،مریم اورنگزیب

351

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خود احتسابی تب ہوگی جب نیب عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کرے گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ لیکڈ رپورٹ کو خود رپورٹ پبلک کرنے کا ڈراماکرنے سے خود احتسابی نہیں ہوتی، وزرا کو ایک عہدہ سے ہٹا کر دوسرے عہدے پر بٹھا دینے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہوگی، خود احتسابی تب ہوگی جب نیب عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کرے گا، خود احتسابی کا ڈراما کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

ترجمان مسلم لیگ نے مزید کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیے اور بطور وزیراعظم ،کابینہ چیئر اور چیئرمین ای سی سی تمام فیصلوں کی منظوری عمران صاحب نےدی۔