سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

519

کراچی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

 وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں کے رش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھےابتدائی سات روز والا لاک ڈاؤن چاہیے،بلا ضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے، کورونا وائرس کے اعداد وشمار تشویشناک ہیں۔

مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئےقانون نافذ کرنے والے اداروںکو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں،اس وباسے بچنے کا واحد حل خود کو گھروں میں ہی مقیم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیاہے، تینوں فیکٹری مالکان سے تحریری ضمانت لی گئی ہے۔