شہر قائد میں او پی اڈیز بند، مریض رل گئے

336

کراچی: کورونا وائرس کے باعث شہر قائد کے تمام سرکاری اسپتالوں ميں او پی ڈيز بند ہونے سے مريضوں کی پريشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر روزانہ سيکڑوں مريض سول، عباسی اورجناح  اسپتال کا رخ کر رہے ہیں تاہم او پی ڈی بند ہونے سے اُنھيں دوا و علاج  کے بغير لوٹنا پڑرہا ہے جس سے وہ ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں ۔

دوسری جانب عباسی شہيد اسپتال میں دیگر بيماريوں کیلئے کلينک کا بينر تو لگايا گيا ہے تاہم اس کے  دروازے پر تالےلگے ہیں۔

واضح رہے کہ سياسی و مذہبی  جماعتيں بھی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈيز کھولنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔