کورونا وائرس، جاپان میں ایک ماہ کیلیے ایمرجنسی نافذ

296

جاپان کےوزیراعظم نےکورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد ٹوکیواور6دیگرحصوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے ملک بھرمیں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹوکیوں سمیت 6 علاقوں میں ایمرجنسی 7 اپریل سے آئندہ 7 مئی تک نافذ رہے گی، ایمرجنسی کا دورانیہ ایک ماہ ہوگا۔

ایمرجنسی کے دوران مقامی حکومتوں کے اختیارات وسیع کردیے گئے ہیں اورمہلک وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے  خصوصی اختیارات بھی  سونپ دیے گئے ہیں۔

ہنگامی حالات میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھروں پر رہیں اور انتہائی ضرورت کے تحت خصوصی اجازت کے بعد گھر سے نکلیں۔وزیراعظم نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس غیر معمولی صورتحال میں تعاون کریں تاکہ وبا پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔