کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے،سعید غنی

498

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز کی تعداد ملک اور دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں اور دنیا بھر میں تمام ملکوں کوماسک کی کمی سامنا ہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ ایک ارب 8 کروڑ راشن کی مد میں جاری کیے ہیں جس میں 6 ہزار روپے فی خاندان سندھ حکومت جاری کرچکی ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ راشن کی تقسیم کے لیے کمیٹی میں نامور فلاحی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔