کوروناوائرس: ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس ماسک نہ پہننے کا فیصلہ

512

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے فیس ماسک نہیں پہنیں گے۔

کوروناوائرس خطرے کے پیش نظر دنیا بھر کی عوام کو طبی ماہرین فیس ماسک لگانے کی تجاویز دے رہے ہیں تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس ماسک نہ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہائوس کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن CDC نے عوام کو تجویز دی ہے کہ وہ گھروں میں رکھی ہوئی اشیا کی مدد سے فیس ماسک بنائیں کیونکہ طبی عملے کیلئے میڈیکل فیس ماسک کی کمی کا خدشہ ہے۔

ٹرمپ نے کہا فیس ماسک کا استعمال آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ آپ استعمال کرسکتے ہیں لیکن استعمال کرنا لازمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ضروری ہے وہ استعمال کریں لیکن جو استعمال نہیں کرتا اُس کی مرضی ہے۔ یہ صرف ایک تجویز ہے۔