کوروناوائرس: افریقہ کی بین الاقوامی سطح پر امداد کی اپیل

346

ایتھوپیا: افریقن یونین کمیشن کے چئیرپرسن موسیٰ فاکی مہامت نے غیر ملکی میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس ایک عالمی چیلنج ہے جس کا مقابلہ اکیلے نہیں کیا جاسکتا۔

موسیٰ فاکی کا کہنا تھا کوروناوائرس کیخلاف اکیلے لڑنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وبا عالمی ہے جس کا جواب بھی عالمی اتحاد کی صورت میں ہی دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ عالمی کمیونٹی افریقی عوام کی مجموعی صحت کے حوالے سے صورتحال اور معاشی بحران کو مدِنظر رکھتے ہوئے مدد کرے گی۔ موسیٰ فاکی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال 100 سے 150 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افریقہ کو کئی مسائل درپیش ہیں جنہیں ابھی نہ حل کیا گیا تو مستقبل میں نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ وبا کے دوران اہم مسائل جیسے مہاجرین کا مسئلہ، بنیادی ضروریات کی قلت اور نامناسب حفاظتی اقدامات ہیں جن کے حل کیلئے فوری طور پر 100 سے 150 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد ,11710 ہے جبکہ اموات کی تعداد 487 سے ہے۔