بلوچستان حکومت نے لاک ڈاٶن میں دوہفتوں کی توسیع کردی

567

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پش نظر لاک ڈاٶن میں 21 اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں لاک ڈاٶن میں دو ہفتوں کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاٶن کو 21 اپریل تک بڑھادیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اب تک کورونا کے 202 مریض سامنے آچکے ہیں۔