قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ، طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار

349

افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نے اپنی ایک ٹیم کو طالبان قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کیلئے کابل بھیجا تھا تاکہ دیکھا جاسکے معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ابھی تک قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع نہیں ہوا اور بہانے بناکر اس عمل میں تاخیر ک جارہی ہے جس کی وجہ سے اب ہماری مذاکراتی ٹیم کسی بھی بات چیت کے عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

خیال رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان کے قیدیوں کی رہائی 10 مارچ تک شروع ہو جائے گی لیکن وہ اب تک شروع نہ ہوسکی۔