اسکائپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

684

نیویارک: دنیا کی مشہور ویدیو کالنگ ایپلی کیشن اسکائپ نے اپنے صارفین کیلئے شہولت متعارف کرادی ہے ۔

مائیکروسافٹ کی ملکیت ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن اسکائپ نے اپنے صارفین سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں ویڈیو کال میں شریک ہونے کیلئے آئی ڈی بنانے کی ضرورت پیش  نہ آنے کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

اسکائپ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہےکہ نئی سہولت یا فیچر کے ذریعے ایک صارف مٹینگ کیلئے چیٹ روم بناسکتا ہےجس کا لنک بن جائے گا اور پھر اس میں 3 دوستوں کو بذریعہ لنک شامل کیا جاسکےگا۔اہم بات یہ ہے کہ گروپ کالنگ یا اسکائپ پر ہونے والی آن لائن مٹینگ میں شرکت کیلئے دوسرے صارف کی آئی ڈی ہونا ضروری نہیں اور نہ یہ شرط ہوگی کہ اُس کے کمپیوٹر یا موبائل پراپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ ہو۔

نئے فیچر کے تحت صارف جب بھیجے گئے لنک پر کلک کرے گا تو وہ اسکائپ کی ویب سائٹ پر جاکر فری کانفرنس کال کی سہولت استعمال کرسکے گا۔گروپ بنانے کیلئے لنک شیئر یا انوائٹ کا بٹن بھی شو ہوتا ہے۔

اگر کسی صارف کے پاس اسکائپ ڈاؤن لوڈ ہوگا تو وہ بغیر آئی ڈی کے ہی ایپ پر براہ راست کال میں شامل ہوجائے گا ورنہ بھیجا گیا لنک موبائل یا کمپیوٹر میں موجود انٹرنیٹ براؤزر پر کھلے گا۔

Skype Introduces New 'Meet Now' Feature to Rival Zoom, Allows ...

یاد رہے کہ اسکائپ کی جانب سے یہ فیچر پہلے متعارف کرایا گیا تھا البتہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھتے ہوئے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اس کو دوبارہ سے پیش کیا۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے دنیا بھر میں یومیہ چار کروڑ صارفین اسکائپ استعمال کررہے ہیں، یہ تعداد گزشتہ 6 ماہ میں 70 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکائپ ٹو اسکائپ کالز میں 220 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اس کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔