نماز تراویح گھروں میں ادا کریں، محکمہ اوقاف پنجاب

1787

لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز تراویح گھروں میں ادا کریں تاہم مساجد میں باجماعت نماز کی طرح 3 سے 5 افراد ادا کرسکتے ہیں۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں  عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری شب برات کی عبادات بھی گھروں پرہی ادا کریں۔

Shab-e-Barat observed with religious fervor - Pakistan - DAWN.COM

محکمہ اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت ہونے والے علما کرام کا اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں موجودہ کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات اور طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں شب برات کے اجتماعات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رمضان المبارک میں نماز تراویح کی مساجد میں ادائیگی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ علماء کرام نے شب برات کے روایتی اجتماعات کو موقوف کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کرنے کی تلقین کی۔

اجلاس کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ موذی مرض کے تدارک کیلئے انفرادی طورپر دعاؤں کا اہتمام بھی کریں۔