خالدمقبو ل کا استعفیٰ منظور، وفاقی کابینہ میں کئی وزراکے قلمدان تبدیل

276

اسلام آباد :‏وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظورکرکےوفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق‏ خسرو بختیار کووفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کیا گیا ہے، فخر امام کو وزیر خوراک بنایا ہےاورحماد اظہر کو وفاقی وزیر صنعت مقرر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے امین الحق کو کابینہ میں شامل کرکے ٹیلی کمیونی کیشن کا قلمدان دیا گیا ہے،اعظم سواتی کو وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات کا عہدہ دیا گیا ہےاور بابر اعوان کومشیر برائے پارلیمانی امور بنا یا گیا ہے۔
جبکہ عمرحمید کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کرکے ہاشمی پوپلزئی کو اس عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔