حسن علی کی پسلیاں ٹوٹیں ہیں، سابق بولنگ کوچ

487

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے انکشاف کیاکہ ایسا زیادہ وزن اٹھانے کے سبب ہوا، مینجمنٹ نے ٹریننگ کےدوران پیسر سے 140 کلوگرام ڈیڈ لفٹ کروا دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بولنگ کوچ اظہرمحمود نے انکشاف کیا کہ مینجمنٹ کی غلطی کے سبب حسن علی میدانوں سے دور رہنے پر مجبور ہیں  ان کی پسلیوں میں فریکچر بولنگ کرتے ہوئے نہیں بلکہ فٹنس ٹریننگ کے دوران زیادہ وزن اٹھانے سے ہوا تھا، پیسر کو130 سے 140 کلو گرام ڈیڈ لفٹ کی مشق کرائی گئی تھی ۔

ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ویٹ لفٹنگ کو غلط نہیں سمجھتا لیکن وزن آہستہ آہستہ بڑھانا چاہیے، یہ نہیں کہ عام طور پر 100 کلوگرام وزن اٹھانے والے کو ایک دم 140 کے امتحان میں ڈال دیا جائے۔

یاد رہے کہ انجریز کا شکار ہونے کہ وجہ سے حسن علی سری لنکا سے سیریز کیلئے دستیاب نہیں تھے تاہم پی ایس ایل میں فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔