حافظ نعیم الرحمن کی آئی جی سندھ سے ملاقات ، کورناسے بچاؤ کے لیے لباس پیش

596

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

حافظ نعیم الرحمن نے  مشتاق مہر کوقرنطینہ مراکز میں اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے لیے الخدمت کی جانب سے حفاظتی لباس PPE(پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کٹس) پیش کیں،آئی جی سندھ نے حفاظتی لباس عطیہ کرنے پر حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں کرونا وائرس کی وبا اور اس سے بچاؤ کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ سنگین حالات کا سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے اور جو لوگ فرنٹ لائن پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ خراج ِ تحسین کے مستحق ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور موجودہ صورتحال ملک اور قوم کے لیے ایک سخت آزمائش اور امتحان ہے۔ الخدمت اپنی بساط کے مطابق اور دستیاب وسائل کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہماری یہ کوششیں جاری رہیں گی۔