لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ سینٹرل جیل کراچی منتقل

1031

کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کےخلاف ملٹری ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں کئی سالوں تک سیاسی جماعتوں  کے ساتھ منسلک رہنے والےاور گینگ وار کےسرغنہ عزیر بلوچ کےخلاف ملٹری ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق عزیر بلوچ کو ارشد پپو اور دیگر کےقتل میں آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے عزیر بلوچ کے خلاف 22 اپریل تک گواہ طلب کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو جنوری 2016 میں پاکستان رینجرز نے گرفتار کیا تھا، ملک سے غداری اور اہم راز دیگرممالک کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کے جرم میں ملٹری ٹرائل کیلئے  جیل سے قومی اداروں نےحراست میں لیا تھا۔

اس کے علاوہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔