کوسٹ گارڈز کی ماہی گیروں کو مچھلی پکڑنے کی اجازت

590

کوسٹ گارڈز نے چھوٹے ماہی گیروں کو مچھلی پکڑنے کی اجازت دے دی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق مچھلیاں نہ پکڑنے کے باعث چھوٹے ماہی گیر مشکلات کا شکار تھے، لہٰذا اُنہیں مچھلی پکڑنے کی اجازت دے دی گئی، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کورونا سے بچاؤ کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

گورنرسند ھ نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ اسمگلنگ، منشیات کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

بریگیڈیئر ثاقب قمر نے کہا کہ کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھرپور عمل کررہے ہیں۔

ڈی جی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اب تک 4256 ماہی گیروں کی اسکریننگ کی گئی۔

گورنرسندھ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ساحلی پٹی کے غریب ماہی گیروں میں فری راشن کی فراہمی کوبھی سراہا۔