ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3278: اموات 50 ہوگئیں

555

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3278 جبکہ 50 افراد جاں ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 881 ،پنجاب میں 1493 ،بلوچستان میں 192 ،خیبر پختونخواہ 405 ،گلگت بلتستان میں 210 اسلام آباد میں 82 اور آزاد کشمیر میں 15 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں 257 افراد کورونا وائرس سے مکمل طورپرصحت ياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 12 لاکھ 74 ہزار 346 افراد متاثر، 69  ہزار 485 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 64 ہزار 838 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔