کورونا وائرس:ترکی میں مزید 73 اموات،تعداد 574 ہوگئیں

295

انقرہ:ترکی میں عالمگیر وبا سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 اموات ہوگئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 اموات ہوئیں جس کے بعد ترکی میں کل اموات کی تعداد 574 ہوگئیں ہیں۔

ترکی میں 24  گھنٹوں کے دوران مزید 20 ہزار 65 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاہم انہی ٹیسٹ کے دوران مزید 3 ہزار 135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کووڈ 19 یعنی کورونا کے متاثرہ مریضوں میں سے 1042 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔