امریکا کورونا کا مقابلہ نہیں کر پا رہا، میڈیکل سپلائی محدود ہے، اسد مجید

260

واشنگٹن (آئی این پی) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرنا آسان ہے، امریکا جیسا ملک کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ آن لائن سروسز فراہم کر رہے ہیں، پاکستانی امریکی ڈاکٹرز فلاحی کاموں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے
حکومت پر تنقید کرنا آسان ہے، امریکا جیسا ملک کرونا وائرس کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔ موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے کسی ملک نے سوچا بھی نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ملک میں میڈیکل سپلائی کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے، پاکستان میں حکومت کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔اسد مجید خان نے مزید کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا، موجودہ حالات میں سماجی فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔