الخدمت فائونڈیشن میرپورخاص کے تحت خواجہ سرائوں میں راشن بیگ کی تقسیم

256

میرپورخاص(نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت پر میرپورخاص میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے متاثر خواجہ سراؤں میں جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کے موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل، الخدمت فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر ندیم احمد غوری، جنرل سیکرٹری عاصم شیخ اور پریس سیکرٹری عبدالرشید شیخ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں نے جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج لاک ڈاؤن کو ہوئے 15 یوم سے زائد ہوچکے، کسی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے ہماری مدد نہیں کی، ہماری مدد کرنے کیلیے صرف جماعت اسلامی کے لوگ آئے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہماری دعا جماعت اسلامی کے ساتھ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے اور کامیاب کرے۔