حکومت کی توجہ عوام کی خدمت میں لگی ہوئی ہے،انعام فائونڈیشن

154

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)انعام فاونڈیشن کی امداد ی سرگرمیاں شرجیل انعام میمن کی قیادت میں جاری میرے حلقے میں اور پورے سندھ میں حکومت کی توجہ پوری طرح اپنی عوام پر ہے حکومت عوام کی خدمت میں رات دن لگی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کی انعام فاونڈیشن کے زیر اہتمام لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جارہی ہے جس کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں اور راشن کے سامان کو تھیلوں میں اپنی نگرانی میں پیک کرارہے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ بڑی سخت آزمائشی گھڑی ہے لیکن اللہ کی مدد سے ہم اس آزمائش سے کامیاب ہوکر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پورے سندھ میں امدادی کاموں میں مصروف ہے بلاول زرداری وزیراعلیٰ تمام وزیر اور ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں امدادی کاموں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا انعام فاونڈیشن اور حکومت کے ذریعے ہم اپنے حلقے کے ہر مستحق فرد تک پہنچ رہیں ہیں اور ان شاء اللہ کوئی مستحق فرد اپنے حق سے نہ محروم ہو گا اور نہ بھوکا سوئے گا۔ انہوں نے کہا آج جو بھی حکومت سندھ قدم اُٹھا رہی ہے یہ عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے اس عوام اس میں بھرپور تعاون کرے۔