بلاتفریق احتساب ہوا توکابینہ کا کوئی رکن نہیں بچے گا‘ اسفند یار

292

پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ چینی، آٹا بحران سے متعلق انکوائری رپورٹ نے واضح کردیا کہ اس حکومت کو لانے میں جن سرمایہ داروں کا ہاتھ تھا‘ انہیں بدلے میں بہت کچھ دیا گیا‘ اگر کسی کو فرق پڑا ہے تو وہ صرف غریب عوام ہیں جنہیں اس بحران میں 2 وقت کی روٹی ملنا مشکل ہوگیا ہے‘ بلاتفریق احتساب ہوا توکابینہ کا کوئی رکن نہیں بچے گا‘ وزیراعظم جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو بچانے کے لیے ایمنسٹی پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ولی باغ چارسدہ سے
جاری بیان میں سربراہ اے این پی نے کہا کہ رپورٹ پبلک کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان لینا چاہتے ہیں‘آج بھی یہی مافیا اور چور عمران کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں‘ انکوائری رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ہر طرف کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے ۔