سلیکٹڈوزیراعظم اپنے اے ٹی ایم کوبچاناچاہتے ہیں، پیراعجازہاشمی

330

لاہور ( آئی این پی ) جمعیت علما ئے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اپنے اے ٹی ایم جہانگیرترین کو بچانا چاہتے ہیں۔اتوار کو جے یوپی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ جہانگیر ترین کب نیب کی تحویل میں ہوں گے؟ کب انہیں پی ٹی آئی سے
نکالا جاتا ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں، تحفظ ہے اورکچھ عناصر کو خوش کرنے کے لیے صرف سیاستدانوں کوبدنام کرنا ہے۔