اراکین تحفظ ختم نبوت الائنس کا اعلان پیر سلمان منیر، لیاقت بلوچ و دیگر منتخب

144

لاہور (آن لائن) 13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کی قومی کونسل نے تحفظ ختم نبوت الائنس کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کا اعلان کرتے ہوئے درج ذیل جماعتوںکے17 افراد کو منتخب کیا ہے ‘ جے یوآئی، جے یو پی،
جمعیت علما اہل سنت، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (علماء ومشائخ)، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہل سنت، تحریک ملت جعفریہ ، مجلس احراراسلام، چاروںمسالک علما بورڈ، جمعیت مشائخ پاکستان اورعلما کونسل کے رہنمائوںکو نمائندگی دی گئی ہے جن میں پیر سلمان منیر، لیاقت بلوچ، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری ودیگر شامل ہیں۔