بدین :لاک ڈاؤن سے تنگ اور امداد  سے تنگ محنت کش سڑکوں پر نکل آئے

137

بدین ( نمائندہ جسارت) لاک ڈاؤن سے تنگ اورسرکاری امداد سے محروم غربت بے روزگاری اور بھوک کا شکار محنت کش بچوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ 16 روز سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث کارخانوں ‘ہوٹلوں‘ دکانوں اور تعمیراتی کاموں سمیت دیگر کاروباری
سرگرمیوں میں محنت مزدوری کرنے والے دہاڑی دار مزدوروں کے علاوہ نائی‘ درزی ‘موچی لوہار مختلف کاموں کے مستری بسوں ویگنوں ٹیکسیوں رکشوں کے ڈرائیور اور دیگر بے روزگاری اور بھوک کا شکار حکومتی امداد کے منتظر محنت کش کشوں کا صبر لبریز ہو گیا گزشتہ کئی روز کی بے روزگاری کا شکار محنت کش اور غریب آبادیوں باغ محلہ وارڈ بارہ اور سیرانی روڈ وارڈ نمبر آٹھ مذدور کالونی کے مکینوں نے حکومتی امداد نہ ملنے اور نظرانداز کئے جانے کے خلاف بچوں سمیت لاک ڈاؤن کی پروا نہ کرتے ہوئے گھروں اور محلوں سے باہر نکل کر حکومت انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی. اس موقع پر رضوان چانڈیو وزیر بلیدی ناتھو شیدی مزمل زئی کریم داد گاڈائی اور دیگر نے کہا مذدور محنت کش ڈیہاڑی دار طبقہ کو لاک ڈاون نے بے روزگار کر دیا ہے اب کھانے پینے کا راش اور حکومتی امداد بھی دستیاب نہیں انتظامیہ کے پٹواری اور منتخب نمائندے کے مقرر افراد بھی غریب مستحقین کو نظرانداز کر کہ من پسند افراد میں رات کے وقت چھپ کر راشن تقسیم کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہم کو ہنگامی بنیادوں پر راشن اور امداد مہیا کی جائے اور ہمارے بچوں کو بھوک سے مرنے سے بچایا جائے۔