میں حفاظتی اقدامات کیے جائیں‘ پیاسی یونین کا مطالبہ PIA

102

حالیہ کورونا وائرس کے بحران نے پی آئی اے انتظامیہ کی نا اہلی اور بد انتظامی کا قلعی کھول دی ہے۔ پیاسی یونین کے صدر نجیب الرحمن اور سیکرٹری جنرل محمد احمد صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان حالات میں جب کہ طبی ماہرین کی متفقہ رائے یہ ہے کہ سماجی دوری اور خود اختیار کردہ قرنطینہ اس مہلک بیماری سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ بلاضرورت اسٹاف کو دفاتر میں بلا رہی ہے۔ تمام انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک فلائٹس معطل ہیں اور ملازمین کو بلا ضرورت بغیر کسی حفاظتی اقدام کے ڈیوٹی پر بلانہ قومی قرنطینہ پالیسی کی خلاف ورزی ان نامساعد حالات میں پی آئی اے کی انتظامیہ کام کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ پی ائی اے کی انتظامیہ لوگوں کی صحت سے نا کھیلے۔اسٹاف کو سینیٹائزر، داستانے اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائے۔ پیاسی یونین اس صورتحال پر انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویے کی مذمت کرتی ہے اور اسٹاف کو مروجہ سیفٹی کے آلات مہیا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔اسلام آباد، لاہور کراچی اور دیگر ائرپورٹ پر اسٹاف کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔پورے ملک میں کورونا اوائرس کے پیش نظر ریلیف دیا جارہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر خدا نخواستہ کسی ملازم کو کورونا وائرس ہوا تو اس کی تمام ترذمہ داری موجودہ نااہل انتظامیہ پر ہو گی۔