سراج الحق کی کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کیخلاف سینیٹ میں تحریک التوا

245

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافی تبدیل کرکے وہاں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے اقدام کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا اس پر بحث کرے کیونکہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جائے گا جس کا مقصد بھارتی تسلط مضبوط کرنا ہوگا اور یہ عمل جنیوا کنونشن کی بھی خلاف ورزی ہے ،تحریک التوا میں مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے خلاف بھی ایوان سے غور کرنے کی تجویز دی گئی ہے کہ وہاں اانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔