امریکا میں ایک ہی دن میں 24 ہزار نئے مریض ،دنیا بھر میں 64 ہزار ہلاکتیں ،ڈھائی لاکھ صحتیاب

317

واشنگٹن/ روم/ برسلز/ لندن/ انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا سے دنیا میں ہلاکتیں نہ تھم سکیں ، ایک ہی روز میں 4ہزار754افراد ہلاک اور 67ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 64ہزار سے متجاوز، متاثرہ افراد کی تعداد 11لاکھ 82ہزار 825سے بڑھ گئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 44ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں مزید769افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8ہزار 173سے متجاوز اور 24 ہزارنئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد3لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ اٹلی میںمزید 681افرادکورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15ہزار352 سے متجاوز اور 4ہزار508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد1لاکھ 24 ہزار632ہوگئی۔ برطانیہ میںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4ہزار 313سے متجاوز اور 3ہزار775نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد41ہزار903ہوگئی۔ایران میںمزید 185افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3ہزار 452سے متجاوز اور2ہزار560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد55ہزار743ہوگئی۔ اسپین میںمزید 546 افراد وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11ہزار 744سے متجاوز اور5ہزار537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 24 ہزار 786 ہوگئی۔ فرانس میںایک ہی روز میں 1ہزار53افراد چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7ہزار560 ہوگئی اور مریضوں کی تعداد بڑھ کر 90ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ بیلجیئم میںمزید 140افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعدادایک ہزار283 ہوگئی ۔ ہالینڈ میںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1651،کینیڈا 228،ترکی 501،پرتکال 266،جرمنی 1360اورآسٹریا186ہوگئی۔ ادھر امریکی محکمہ محنت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈائون سے معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ ماہ کے آخری 2ہفتوں کے دوران 1کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے ہیں جبکہ 66لاکھ 50ہزار شہریوں نے خود کو صرف آخری ہفتے میں بے روزگار رجسٹر کرایا ہے ۔