ذوالفقار علی بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، عزیز الرحمن

353

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں بڑے سے بڑا آمر بھی عوام سے شہید بھٹو کی دلی وابستگی کو دور نہیں کرسکا انہوں نے شہید بھٹو کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے امت مسلمہ کو متحد کیا۔ نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد رکھ کا پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ خواتین، طلبہ، مزدوروں، حاریوں اور کسانوں کو زبان اور پہچان دی اور اپنا حق لینے کا قرینہ سکھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اُن کی برسی انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔