سجاول میں پہلا کورونا کیس ظاہر، ٹیسٹ کے بعد ایک شخص میں تشخیص

164

سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول ضلع میں پہلا کورونا کیس ظاہر۔ تبلیغی جماعت میں شامل ہونے کے بعد سوات شہر سے اپنے گائوں واپس آتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ٹیسٹ کے بعد ایک شخص کورونا میں مبتلا پایا گیا۔ کورونا کیس ظاہر ہونے کے بعد سجاول ضلع کے شہروں میں خوف و ہراس، سجاول پولیس ہائی الرٹ۔ ضلع سجاول پولیس نے بہترین کارروائی کرکے اپنے ضلع کے عوام کو کرونا وائرس کے پھلنے سے محفوظ کرلیا۔ ایس پی سجاول میڈم سہائی عزیز تالپور کی سخت ہدایات پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع سجاول پولیس 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے نتیجے میں تین روز قبل تھانہ جھوک شریف کے ایس ایچ او صفدر علی سولنگی ضلع سجاول کے انٹری، ایگزٹ پوائنٹ ٹنڈو محمد خان روڈ پر سخت چیکنگ کے دوران ایک کار کو روک کر جانچ پڑتال کی گئی جس پر کار سواروں نے بتایا کہ یہ چاروں افراد سوات تبلیغ پر گئے ہوئے تھے۔ ایس ایچ او جھوک صفدر علی سولنگی نے بروقت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ضلع سجاول کے کورونا وائرس کے فوکل پرسن ڈاکٹر ابراہیم میمن کو اطلاع دی اور یہ چاروں افراد ٹیسٹ کے لیے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیے گئے جن میں ایک شخص غلام نبی یوسی علی بحر تعلقہ سجاول کے رہائشی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ ان افراد کو سجاول سول اسپتال آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ڈیوٹی پر مامور پولیس جوان ہیڈ کانسٹیبل پنھوں خان، کانسٹیبل محمد عمر اور کانسٹیبل منظور علی کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ ایس پی سجاول میڈم سہائی عزیز تالپور نے ایس ایچ او جھوک اور انٹری ایگزٹ پوائنٹ پر ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کو بہترین ڈیوٹی کرنے پر شاباشی دی اور تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے۔