پنجاب میں8صنعتوں کوفعال کرنے کی اجازت

142

لاہور،ملتان(نمائندہ جسارت+صناح نیوز) لاک ڈاون کے باوجود محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144میں نرمی کر کے8انڈسٹریل یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ144میں نرمی کر کے جن8انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دی گئی ہے ان میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے یونٹس کے علاوہ آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل اور گوشت یونٹس شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر ان اداروں نے کورونا وائرس سے بچائوکے لیے احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو انہیں دوبارہ کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔علاوہ ازیں ملتان میںٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایکسپورٹ آرڈر پورے کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ ملتان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایکسپورٹ آرڈر پورے کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔کمشنر شان الحق نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ تمام فیکٹریاں کام کے دوران سماجی فاصلے پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی،ورکرز کام کے دوران ماسک،گلوز اور سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں ۔