عوام مایوس نہ ہوں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سعد رفیق

132

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے اور ہم نے حالات سے قطعاً مایوس نہیں ہونا، ن لیگ بطور اپوزیشن جماعت اپنا تعمیر ی اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما رانا آصف حسین ڈیال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا آصف حسین ڈیال نے بتایا کہ قیادت کی ہدایات پر سیاست سے بالا تر ہو کر مستحق خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کے سربراہ کے طور پر غیر معمولی کارکردگی دکھا کر اپنی اہلیت کو ثابت کیا ہے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر حکومت کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں