عارف والا: تدفین کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

204

عارف والا (اے پی پی) عارف والا کے نواحی گائوں 89/EB میں مرحوم حبیب اللہ کی تدفین کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متوفی حبیب اللہ کا بیٹا عبدالحق جوئیہ اور پوتا محمد احمد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔