پاکستان میں کورونا وائرس کا علاج ممکن ہو گیا؟تجربہ کار ڈاکٹرز نے بتا دیا

1027

بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کا علاج اسی طرح ممکن ہے جس طرح چین نے کر دکھایا۔
ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر طاہر شمسی نے گفتگو میں بتایا کہ چین نے کورونا کے صحتیاب مریضوں کا پلازما نکال کر بیمار مریضوں کو لگایا، اور انہوں نے اس تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرے سے باہر کیا۔
ڈاکٹر طاہر کا کہنا ہے کہ خسرہ جیسی بیماریوں کا علاج بھی یہی طریقہ کار اپنا کر کیا جاتا ہے جب کہ ایبولا اور سوائن فلو کا علاج بھی پلازما نکال کر کیا گیا۔
انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے کئی صحتیاب مریض ہیں جن کا پلازما رکھ لینا چاہئے، کورونا کے 80 فیصد صحتیاب مریضوں کا پلازما علاج کیلئے بہت مفید ہوگا،اور پلازما عطیہ کرنے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، چین نے 200 ایم ایل پلازما دو سے تین مرتبہ متاثرہ مریضوں کو لگایا جب کہ 600 ایم ایل پلازما ایک بار ہی متاثرہ مریضوں کو لگایا اور وہ صحتیاب ہو گئے، ہماری بھی یہی کوشش ہوگی کہ ہم ایک ہی مرتبہ 600 ایم ایل پلازما مریضوں کو لگائیں۔