ملازمین کو برطرف نہ کریں تنخواہ حکومت دے گی،سعودی فرمانروا

769

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےکورونا وائرس کے باعث نجی کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین برطرف نہ کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ صنعت کار اپنے ملازمین کو برطرف نہ کریں، ان ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہ کا 60 فیصد حکومت ادا کرے گی۔

سعودی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صنعتیں بند ہیں جس کی وجہ سے ڈیلی ویجز اور تنخواہ دار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس لیے سعودی حکومت کی جانب سے یہ رعایت دی گئی ہے۔